• news

ٹائیگرز نے کشمیر پریمیئر لیگ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے باغ سٹالینز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔مظفر آباد ٹائیگرز نے لیگ کا سب سے بڑا 214 رنز کا ہدف 8 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔اس سے قبل میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز نے باغ اسٹالینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ایک موقع پر غلط محسوس ہوا۔باغ سٹالینز کی جانب سے کپتان شان مسعود نے 65 اور افتخار احمد نے 86 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کا سکور 213 تک لانے میں اہم کردار ادا کیا۔جواب میں مظفر آباد ٹائیگرز کے صہیب مقصود نے 60 اور انور علی نے انیس گیندوں پر 42 رنز سکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انورعلی کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔  اوور سیز واریئرز نے راولا کوٹ ہاکس کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ راولا کوٹ ہاکس نے 9وکٹوں پر 145رنز بنائے ۔ عمر امین نے 54رنز بنائے ۔ عباس آفریدی نے پانچ اور سہیل خان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اوورسیز واریئرز نے ہدف تین وکٹوں پر 13.1اوورز میں پورا کرلیا ۔ ناصر نواز نے 56اور نوید ملک نے 45رنز بنائے ۔ آصف آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ناصر نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن