علماء کرام خطبات جمعہ میں درختوں کی اہمیت کاشعور اجاگر کریں: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ درخت ماحول کے محافظ،دھرتی کا زیور ہیں ان کا لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبوی ہے،علماء کرام آج خطبات جمعہ میں درختوں کی اہمیت سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کریں،اگر آج ہم درخت لگائیں گے تو آئندہ آنیوالی نسلیں ان کے ثمرات سے مستفید ہوںگی،درخت لگانا اور درختوں کو پروان چڑھانا صدقہ جاریہ ہے اس لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگا کر ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔