• news

 14اگست تجدید عہد کا دن،وطن کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی:خان کلیم اللہ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ 14اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہمیں ملکر سخت محنت اور ایمانداری سے ملک کو ترقی دلانا ہو گی،آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں، ہمیں اپنے وطن کو خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لیے اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی پی 58 میں یوم آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم جشن آزادی کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منارہی ہے ۔ مشکل کی گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیری بھائیوں پر بھارت کی جانب سے بے پناہ ظلم و ستم اور بر بریت پر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالی کا شکرگذار ہونا چاہئے کہ اس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی۔ ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے اور ہم اس کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن