ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں : چوہدری مشتاق
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں شہباز شریف نے کرپشن نہیں کی تو انہیں احتساب کے عمل کا سامنا کرنے میں کس بات کا ڈر ہے ،گرفتاری ضروری ہوئی تو احتساب ادارے اپنی کارروائی کریں گے انہیں دبائو میں لانے کی نواز لیگ کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعویدار شہباز شریف کا دامن صاف ہے تو خود کو احتساب کیلئے پیش کریں ، اپنے ایک بیان میں چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ اداروں کی توقیر سے کھیلنے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوںکو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ، احتساب ادارے آزاد ہیںاور اپنے امور ذمہ داری باخوبی انجام دے رہے ہیں احتساب کے عمل پر حکومت نے کبھی اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی، نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کا حکومتی اعلان عدالتی فیصلوں کی تشریح ہے نواز شریف کو احتساب عدالتوں سے ملنے والی سزا بھگتنا ہوگی۔