• news

پاکستان کے دشمن ہمیشہ خوار ہوں گے:اعظم علی باجوہ 

نارنگ منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری اعظم علی باجوہ نے کہا ہے کہ آزادی اللہ رب العزت کی نعمتوں میں سے بہت بڑی نعمت ہے یوم آزادی تجدید نعمت کا دن ہے انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں کی تاریخ رقم کرکے حاصل کیا گیا اور ہمارے عظیم محسن و قائد حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے بھرپور جدوجہد کرکے مسلمانوں کو سامراجی قوتوں سے آزادی دلوائی انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں پاکستان کا وجود اللہ کی نشانیوں میں ایک اہم نشانی ہے یہ ارض پاک تا قیامت قائم و دائم رہے گی اس کے دشمن ہمیشہ خوار ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن