• news

مرتضیٰ وہاب کی لیاقت علی خان کے  بیٹے کے گھر آمد‘ چیک دیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کے فرزند اکبر لیاقت علی خان کے گھر گئے۔ ترجمان کے مطابق مرتضی وہاب نے اکبر لیاقت علی خان کو مالی اخراجات کی مد میں چیک دیا۔ سندھ حکومت اکبر لیاقت علی خان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ قائد ملت لیاقت علی خان کی فیملی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ملک کے محسن کی فیملی کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن