• news

دہشت گردی کیخلاف افسران، جوانوں کی شہادتیںعظیم قربانی: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں نائیک ضیاء الدین کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے افسروں اور جوانوں کی شہادتیں قابل فخر اور عظیم قربانی ہے۔ پوری قوم اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا اتحاد اور ایک بیانیہ دہشت گردی کی مستقل شکست میں اہم ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات  بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ علاوہ ازیں  صدر شہباز شریف نے پی او ایف واہ کینٹ فیکٹری کے پلانٹ میں حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی پروفیشنل انداز میں صورتحال سے بروقت نمٹنے پر انتظامیہ کے متعلقہ ذمہ داران تحسین کے مستحق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن