• news

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں16سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گی،شیڈول جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی، مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن اور ویمن ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی۔انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں13 اور14 اکتوبر کو دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی،جس کے بعد انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں رہے گی۔پی سی بی نے بتایا کہ پاک انگلینڈ ویمن ون ڈے میچز 19،17اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے تمام میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونا تھے ،تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر میچ راولپنڈی منتقل کیے گئے ہیں۔انگلش کرکٹ ٹیم16 برس بعد پاکستان کا دورہ کریگی جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2005ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ کی ورلڈ چیمپنز ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں انگلینڈ کی مینز ٹیم کا پہلا اور ویمنز ٹیم کا نمبر دوسرا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن