کرونا فنڈز، وفاقی سیکرٹری صحت کی میڈیاکی موجو دگی میں بر یفنگ سے معذرت
اسلام آباد(نا مہ نگار)سینیٹ کمیٹی برائے صحت میں کرونا فنڈز کے معاملے پر وفاقی سیکرٹری صحت نے میڈیا کی موجودگی میں بریفنگ دینے سے معذرت کرلی، سیکرٹری صحت نے کمیٹی کو کرونا فنڈز کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ دینے کی پیشکش کردی جبکہ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے اسلام آباد میں منشیات کی بحالی کا مراکزکے حوالے سے کمیٹی کو بتایا کہ کوئی ایک مرکز بھی عالمی معیار کے مطابق نہیں ہے، مراکز میں ایسے مریض ہیں جنہوں نے 6ماہ تک سورج نہیں دیکھا ، مراکز میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ۔جمعہ کو چیئرمین محمد ہمایوں کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا۔