الیکشن کمشن نے ارکان پارلیمنٹ‘ صوبائی اسمبلی سے 31 دسمبر تک اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے ممبران پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق ارکان اپنے اثاثوں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرا دیں۔ ممبران اپنے اور زیرکفالت اہلخانہ کے اثاثے‘ واجبات کی تفصیلات جمع کرائیں۔