مسجد الحرام میں سماعت سے محروم افراد کے لیے خطبہ جمعہ کا خصوصی انتظام
مکہ(اے پی پی)سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی جامع پالیسی کے تحت مسجد الحرام میں سماعت سے محروم افراد کے لیے خطبہ جمعہ کا خصوصی انتظام کردیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق انتظامیہ نے اس سلسلے میں شاہ فہد والے توسیعی حصے میں ایک جگہ مخصوص کردی ہے جہاں سماعت سے محروم افراد جمعے کے خطبے سے استفادہ کرسکیں گے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ سماعت سے محروم افراد کے لیے مسجد الحرام کی پہلی منزل پر پل نمبر 64 کے سامنے مصلی بنایا گیا ہے جہاں اشاروں کی زبان میں جمعے کا خطبہ دیا جاتا ہے۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اجیاد پل کے سامنے پہلی منزل کا مصلی تمام زمروں کے لیے ہے۔