• news

پنجاب میں 11 سیر گاہوں کو ٹھیکے پر دیکر 3 کروڑ 40 لاکھ آمدن حاصل کرنے کا پلان

لاہور(وقائع نگار)محکمہ سیاحت لاہو ر سمیت پنجاب میں 11 سیر گاہوں کو ایک سال کے لیے ٹھیکے پر دے کر 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی آمدن حاصل کریگا۔ محکمہ سیاحت نے ذرائع آمدن حاصل کرنے کے لیے پہلے گیسٹ ہاؤسز کو ٹھیکے پر دیا  اب سیر گاہوں اور پارکوں کو ٹھیکے پر دے رہی ہے۔ محکمہ سیاحت کے حکام کے مطابق لاہور میں جلو پارک  کو سالانہ 70 لاکھ روپے کے لیے لیز پر دیگاجبکہ مری ،کوٹلی ستیاں ،چکوال ،راجن پور ،ڈی جی خان میں سیر گاہوں کو ٹھیکے پر دینے کے لئے پلان تیار کرلیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن