• news

یہ کیسا پولیس مقابلہ‘ 3 بندے 14 اہلکاروں سے ملزم چھڑا لے گئے: ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے  پولیس حراست میں ملزم کی مبینہ ہلاکت کے کیس  میں آر پی او گوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ کو ریکارڈ  سمیت 16 اگست کو پیش ہونے کاحکم دیدیا۔ مکمل ریکارڈ نہ پیش کرنے پر عدالت نے پولیس افسروں پر اظہار برہمی کیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا پولیس مقابلہ ہے کہ تین بندے ملزم کو 14 پولیس والوں سے چھڑواکرلے گئے؟ انکی کی فائرنگ سے ہی ملزم ہلاک ہوگیا اور پولیس کو خراش تک نہیں آئی؟۔ اس کیس کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔  اگر بیوہ خاتون پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کا دوبارہ ملاحظہ کروانا چاہتی ہے تو اس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ کسی نے کتنا بڑا جرم ہی کیوں نہ کیا ہو اسے مبینہ پولیس مقابلے میں مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ای پیپر-دی نیشن