محکمہ ایکسائز نمبرپلیٹس بحران کا خاتمہ کردینگے : حافظ ممتاز احمد
لاہور(نامہ نگار) صوبائی وزیرایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز نمبرپلیٹس کے بحران کا خاتمہ کرنے جا رہا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں نمبرپلیٹس صارفین کو فراہم کی جا رہی ہیں ۔نمبرپلیٹس کا ڈیڈ لاک ختم کررہے ہیں ۔چند ماہ میں تمام صارفین کو نمبرپلیٹس فراہم کردی جائیں گی۔