واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے :خواجہ نور الزمان اویسی
موڑکھنڈا(نامہ نگار)ممتاز مذہبی رہنما سجادہ نشین خواجہ نور الزمان اویسی المعروف چن پیر نے کہا ہے محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی اور اتحاد کا درس دیتا ہے حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں لازوال قربانی دے کر دین اسلام کو سربلند کیا ان کا پیغام بلاتفریق تمام انسانوں اور آزادی کی تحریکوں کیلئے مشعل راہ ہے، حضرت امام حسینؓ نے اللہ تعالی کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر کے واضح پیغام دیا کہ حق کے راستے کو کسی بھی صورت چھوڑا نہیں جا سکتا۔ محرم الحرام تقدس کا مہینہ ہے واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور حق وسچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد اویسہ نوریہ موڑ کھنڈا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔