قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل‘ کھیتوں سے نعش برآمد
قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور اور گردونواح میں لڑائی جھگڑے،فائرنگ، تشدد اور لین دین کے تنازعہ کی چار مختلف وارداتوں میں دوافراد ہلاک جبکہ دو عورتوں سمیت چار افرد زخمی پینتیس،چالیس سالہ محمد فاروق گھر سے مال مویشیوں کے لیے چارہ لینے کے لیے گیا کہ ٹھٹھی ہٹھاڑ کنگن پور کے قریب نامعلوم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ قصور کے نواحی علاقے تایا سنگھ کنگن پو ر کے علاقے میں ستار کی نعش کھیتوں سے ملی ہے پولیس کے مطابق مرنے والے کے گلے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ نیاز نگر میں فریق اول علی حمزہ،علی زیب،ظہیر اور نصیر کا فریق دوئم سعید،آصف اور شبیر سے لین دین کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑا ہوگیا جس پر فریق دوئم کے شبیر نے فائرنگ سے علی حمزہ کو زخمی کردیا جبکہ ردعمل کے طورپر فریق اول کے ظہیر اور نصیر نے چھریوں کے وار کرکے سعید اور آصف کو زخمی کردیا۔باغ علی نے تھانہ پھولنگر میں درخواست دی کہ میں نے اپنے دونوں بیٹو عبدالرشید اور صہیب کو جائیداد سے عاق کر رکھا ہے اس کے باوجود دونوں میری بیوی بشیراں بی بی اور بہو آصفہ کو زدو کوب کیا او ر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔