• news

واقعہ کربلا ہمیں صبر و تحمل اور بردباری کا درس دیتا ہے: عرفان کھوکھر 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں صبر و تحمل اور بردباری کا درس دیتا ہے امام حسین ؓ اور انکے رفقاء کی قربانیوں کی وجہ سے آج اسلام ز ندہ ہے دین اسلام کی سربلندی کیلئے نواسہ رسولؐ اور انکے عزیز و اقرباء کی شہادتیں ایسی زندہ مثالیں ہیں جنہیں تاقیامت یاد رکھا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، عرفان کھوکھر نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا وقت کا یزید آج بھی اسلام او ر پاکستان کو نقصان پہنچانے کے پے در پے وار کررہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن