• news

تمام شعبے غیر فعال ‘ حکمران سب اچھا کے دعوے کرتے نہیں تھکتے :فیضان خالد 

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی قیادت ملک و قوم کو ترقی یافتہ و خوشحالی بنائے گی اور جلد برسر اقتدار آکر بابائے قوم کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرے گی پیٹرولیم مصنوعات ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، عوام بے روزگاری و غربت کے ہاتھوں عاجز آچکے ہیں، تعلیم و صحت کی سہولیات میسر نہیں، تمام شعبے تنزلی کا شکار اور غیر فعال ہیں مگر حکمران سب اچھا کے دعوے کرتے نہیں تھکتے حکمران عوام کو بے وقوف سمجھنا چھوڑ دیں قوم آگاہ ہے کہ نالائق ٹولے سے ملک چل نہیں رہا یہ ذاتی آسائشوں کی خاطر عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا رہے ہیں نواز شریف عزم و ہمت کی روشن مثال ہیں انہیں دبایا اورجھکایا نہیں جاسکتا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان اور معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر-دی نیشن