• news

ننکانہ: مخالفین نے پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

ننکانہ صاحب+ سانگلا ہل ( نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)مخالفین نے پرانی رنجش پر سر میں گولی مار کر ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک نمبر 42مرڑ میں دشمنی کے بناء پر مخالفین نے 28 سالہ ذوالفقار کو سر میں گولی مار ی جس کے نتیجہ میں ذوالفقار زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو 1122 عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن