دوقومی نظریہ ہماری بقاء اور فلاح کی ضمانت ہے : مقررین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک کے ڈیرہ پر یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں ضلعی نائب صدر چوہدری منیر واہگہ ، ارسلان خالق ورک، نعمان خالق ورک، شاہد ورک، فہد ورک، شیخ اسد الرحمان، پیر ریاض، اللہ رکھا، مجاہد بیتا، چوہدری ذوالفقارو دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے چوہدری خالق عزیز مت ورک اور چوہدری منیر قمر واہگہ و دیگر مقررین نے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہم سے تجدید عہد کاتقاضاکرتا ہے ملکی ترقی و سلامتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا او ر پیپلز پارٹی کی قیادت کی جاری عوامی فلاح و بہبود کی جدوجہد میں پوری قوم بھرپور کردار ادا کریگی، دوقومی نظریہ ہماری بقاء اور بہبود کی علامت اورضمانت ہے ۔