آزادی کا حق عوام کی خدمت سے ہی ادا کیا جا سکتا ہے: حمزہ شہباز
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے قائداعظم کے نظریے کے مطابق پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر چلانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ ایک نظریے کے تحت بننے والے ملک کی اساس مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا جو سفر مسلم لیگ ن کی حکومت نے شروع کیا تھا اس ٹوٹے ہوئے سلسلے کو دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر اس ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے خون بہانے والے شہیدوں کو خصوصی سلام پیش کیا جانا چاہئے۔ آزادی جیسی نعمت کی قدر کرتے ہوئے اسکا حق ادا کرنا چاہئے جو عوام کی فلاح اور خدمت سے ہی ممکن ہے۔