• news

عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد 60 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار کر دی جائے گی: سعودی وزارت حج و عمرہ

مکہ(اے پی پی)سعودی   وزارت حج وعمرہ  کے سیکرٹری عمرہ عبدالعزیز وزان نے کہا ہے کہ یومیہ60 ہزار افراد کو عمرہ کا موقع دیا جارہا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق  مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد 60 ہزار سے 90 ہزار اور پھر ایک لاکھ20ہزار تک پہنچا دی جائے گی۔ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن