سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی انتقال کرگئے
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ مرحوم کوئٹہ کے معروف حاجی عبداللہ جان کاسی کے فرزند تھے۔ ان کی تدفین آج صبح دس بجے کاسی قبرستان میں کی جائے گی اور فاتحہ خوانی انکی رہائش گاہ کاسی قلعے میں ہوگی۔ واضح رہے عبد المالک کاسی معروف فزیشن بھی تھے، وہ 2013ء کی نگران حکومت میں وفاقی وزیر تھے، انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے جبکہ 2008ء کی نگران حکومت میں وزیر صحت کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔