• news

عوام کی خوشحالی پر توجہ،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے:وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پودا لگا کر یوم آزادی بنانے کی اپیل کی ہے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے کشمیریوں کی بھر پور اخلاقی، سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں افغانستان میں سیاسی حل  کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔جشن آزادی کی مناسبت سے اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے علامہ اقبال کے شعر کا پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن میرا پیغام ملک کے نوجوانوں کے لیے ہے کہ سچ، انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں معاشی تبدیلی کے لیے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات  کا جائزہ لینے  کیلئے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت خاص طور پر گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترقی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو تیز کریں ، سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں  کو بہتر بنائیں ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنائیں ، برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل تلاش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن