• news

قائداعظم کے فلسفے اور افکار کے مطابق جمہوری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا: زرداری 

 کراچی(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ  بانی پاکستان کے فلسفے اور افکار  کے مطابق جمہوری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا ، 14اگست  کے موقع پرقوم کو یوم آزادی مبارک  باد پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ  تہمت بازی ،نفرتوں اور عدم برداشت  کا رویہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973کا آئین دیکر اظہار رائے کی آزادی دی ،18ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے ،انہوں نے کہا کہ  ہمیں ہر طرح کے شدت پسندوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ، شدت پسند ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ ہیں، انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کے مطابق ملک کو عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن