کرونا وبا میں خدمات پر پاکستانی نوجوان زین اشرف نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج ایوارڈ حاصل کرلیا
لاہور(نیٹ نیوز) زین اشرف مغل نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا۔ کرونا کے دوران نوجوانوں اور مستحق افراد کو پاؤں پر کھڑا کرنے پر 39 ممالک کے مقابلے میں پاکستان بازی لے گیا۔ زین اشرف مغل کی فلاحی تنظیم نے 1400 خاندانوں کو بلاسود قرضے دے کر انٹرپرینور بنایا اور تعلیم چھوڑ جانے والے 4200 بچوں کوسکول بھجوایا۔