• news

یوم آزادی، برج خلیفہ کو  پاکستانی پرچم کا رنگ دے دیا گیا

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر دبئی کے معروف اور بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔ ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔ برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر سینکڑوں پاکستانی موجود تھے۔ جنہوں نے آزادی کا جشن بھی منایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن