• news

آج بڑا دن‘ پاکستان میڈ سمارٹ فونز کی پہلی کھیپ امارات برآمد کی: رزاق داؤد  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا برآمدات میں پاکستان کیلئے آج بڑا دن ہے۔ پاکستان میں بنے سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان میں بنے فورجن سمارٹ فونز کی پہلی کھیپ یو اے ای برآمد کر دی۔ یہ روایتی اشیاء سے ہٹ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کی شروعات ہے۔ پاکستان میں موبائل مینو فیکچررز کو کہوں گی کہ اپنی مصنوعات برآمد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن