• news

راولپنڈی، مدرسہ کے 3 طلباء مبینہ طور پر زہریلاکھانا کھانے سے جاں بحق

چک بیلی خان (نامہ نگار)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں مدرسہ کے تین طلباء کی مبینہ طور پر زہریلہ کھانا کھانے سے اموات تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقہ میں مدرسہ طلباء جمعہ کی رات درس/ کھاناکھا نے کے بعد سو گئے صبع حسب معمول بچے بیدار ہوئے تو تین طلباء اسلام ،جنید اور عباد  بیدار نہ ہوئے تینوں مردہ حالت میں پائے گئے مدرسہ انتظامیہ کے مطابق مدرسہ میں 37 کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں وہ سب بالکل بخیر و عافیت سے ہیں سب کے لئے ایک ہی کھانا بنایا جاتا ہے ان کی اموات ساون کا موسم ہے سانپ کے ڈسنے سے ہو سکتی ہے طلباء کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد طلباء کی اموات کا تعین ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن