صدر علوی 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے: تپاک استقبال
استنبول (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے تین روزہ دورے پر استنبول پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استنبول کے گورنر علی یرلکایا، اعلی ترک حکام اور ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے اتاترک ائرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر علوی طیب اردگان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کے دورہ پر ہیں۔