• news

یوم آزادی پر مسلح افواج کے431افسروں،جوانوں کیلئے فوجی اعزازات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے تینوں مسلح افوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ پاک آرمی‘ بحریہ اور فضائیہ کے 431 افسروں و جوانوں کو اعزازات دیئے گئے۔ اعزازات میں دو ستارہ بسالت‘61  تمغہ بسالت‘ 42 امتیازی اسناد‘ 70 تعریفی اسناد‘ 22 ہلال امتیاز (ملٹری)، 106 ستارہ امتیاز (ملٹری)، 128 تمغہ امتیاز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن