• news

لورالائی،ایف سی کی گاڑی پر حملہ،اہلکار شہید،میجر سمیت2زخمی،3دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے شاہرگ لور الائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق لورا لائی کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا، دہشت گرد حملے میں نائیک شریف شہید جبکہ میجر قاسم اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ ایف سی جوانوں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  حملے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ لورالائی بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شہید ہونے والے نائیک کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن