• news

کوئٹہ: پرچم فروخت کرنے والی ریڑھی پر دستی بم حملہ، بچے سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں پرچم فروخت کرنے والی ریڑھی پر نامعلوم افرادکے دستی بم حملے میںایک بچے سمیت5افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد سرپل کے قریب ریڑھی پر  پرچم فروخت کرنے والی ریڑھی پر نامعلوم افرادنے دستی بم پھینکا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں امجد لہڑی اور عزت اللہ لہڑی ،غلام اکبر ،محمدصادق اوربچہ فیاض محمد زخمی ہوگئے۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن