• news

عرس گنج شکرؒ  کی سب سے  بڑی رسم‘ بہشتی دروازہ کھل گیا

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کر دی گئی۔ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی دیوان مودود مسعود چشتی نے کی قفل کشائی کی تقریب میں دنیا بھر سے آئے مشائخ عظام علمائ، عقیدت مندون، تاجران اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قفل کشائی کے دوران فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور حق فرید یا فرید سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ کرونا وائرس کے پیش نظر عام زائرین کو عرس تقریبات میں شمولیت کی اجازت نہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن