• news

 یوم آزادی  کے موقع پر گوگل نے  بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کے یوم آزادی  کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی 74ویں سالگرہ اور 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ہوم پیج کی تصویر ڈوڈل میں بہاولپور کے قریب قلعہ دراوڑ کی تصویر چسپاں کردی،قلعہ دراوڑ ایک مغلیہ طرز کا شاہکار ہے جو ناصرف سیاحوں کے ایک پرکشش مقام ہے بلکہ اپنے اندر کئی طرح کے تاریخی حقائق بھی رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن