کرم: جرگہ میں فائرنگ ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
لاہور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کے ضم شدہ قبائلی ضلع کرم میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ضلع کرم میں جرگے کے دوران پیش آیا۔ جہاں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔