مسابقتی کمشن نے بلاتفریق شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی: شہباز گل
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اب چینی پر 30 ارب روپے کی سبسڈی نہیں دی جاتی۔ 81 شوگر ملوں کو 44 ارب روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ ماضی میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک گئی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کام حکومت کو بلیک میل کرنا تھا، اب شوگر ملز والے ایک دن بھی خلاف قانون شوگر مل بند کرا کے دکھائیں۔ مسابقتی کمشن نے شوگر ملوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے۔