قصور، فیروز والا 2 نوجوانوں، رحیم یار خان میں گونگی بہری لڑکی کی خود کشی
قصور،فیروز والا ‘ رحیم یار خان (نمائندہ نوائے وقت + کرائم رپورٹر) قصور میں ایک شخص نے گھریلو ناچاقی جبکہ رحیم یار خان میں گونگی بہری لڑکی نے والدہ کے ڈانٹنے پر خودکشی کر لی۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جمشید چوک چوبیس پتوکی میں گھریلو ناچاقی پر اختر نے گھر میں لگے چھت والے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے۔ رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق مجید کالونی کی رہائشی 16 سالہ گونگی بہری اریبہ کو والدہ نے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر بری طرح ڈانٹ دیا۔ جس سے دلبرداشتہ ہو کر اریبہ نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں کھنالبانہ میں گھریلو حالات کی وجہ سے نوجوان اقبال نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔