شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کیس کی سما عت آج ہوگی
لاہور(اے پی پی)لاہور کی سیشن عدالت میں العربیہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کیس کی سماعت آج بروز پیر ہوگی۔ عدالتی حکم پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج اپنی عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہونگے۔عدالت عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی جبکہ دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کے الگ الگ دو ریفرنسوں پر سماعت آج پیر کو ہوگی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہونگے۔