سعودی عرب : عمرہ زائرین کی پہلی پرواز جدہ پہنچ گئی
جدہ (اے پی پی)نائجیریا سے عمرہ زائرین کو لے کر پہلی پرواز سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ جدہ پہنچ گئی ہے ۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اور مقررہ ایس او پیز کے تحت عمرہ زائرین کیملک میں داخلے کے طریقہ کار کوآسانی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی پہلی پرواز جدہ پہنچ گئی ہے۔