• news

کشمیر میں اسمبلی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں: مودی کا فریب

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے فسطائی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا جموں و کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہٹ دھرم مودی نے بھارت کے نام نہاد یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں حد بندی کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کا انعقاد ملک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ لداخ بھی ترقی کے بے شمار مواقع کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن