• news

افغان جنگ پانچویں امریکی صدر تک منتقل کرونگا نہ ہونے دونگا: جو با ئیڈن

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ افغان جنگ امریکہ کے پانچویں صدر تک منقل نہیں کروں گا اور نہ ہونے دوں گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلا کے لیے بھیجے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دی ہے، صدر جوبائیڈن نے نیشنل سیکیورٹی ٹیم سے مشاورت کے بعد امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی مشن کے خاتمے اور عملے کی واپسی کے لیے 5 ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے جب کہ کابل کا رخ کرنے والے طالبان انخلا کے مشن میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن