پیرس سینٹ جرمین نے سٹارسبرگ کو شکست دیدی ‘لیونل میسی نے میچ باہر بیٹھ کر دیکھا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کی شمولیت کے بعد پیرس سینٹ جرمین کلب نے پہلا میچ جیت لیا ۔ میسی کی عدم شمولیت کے باوجود نے کلب نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی سمیٹی ۔ میسی میچ نہیں کھیل سکے اور باہر بیٹھ کر میچ دیکھتے ۔ حریف سٹارسبرگ کلب کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو پیلے کارڈ دکھا ئے جانے کی وجہ سے ٹیم دس کھلاڑیوں سے کھیلتی رہی ۔ فاتح ٹیم کی طرف سے اکارڈی ‘مباپے ‘ڈریکسلر اور سرابیا نے ایک ایک گول کیا ۔