حافظ آباد: جناح ہاکی کلب نے نمائشی میچ جیت لیا
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حافظ آباد کے زیر اہتمام ہوا جناح کلب اورقذافی کلب کے درمیان نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا جو جناح کلب نے 3 4- سے جیت لیا۔ مہمان خصوصی زاہد فاروق صدر ڈی ایچ اے‘ چودھری نجیب رحمان نمائندہ پنجاب عدیل عمر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ سینئر نائب صدر ضلع حافظ آباد مظہر حسین پپو آف کڈ یا لہ سینئر نائب صدر ڈی ایچ اے ضیغم رحمان صاحب ڈی ایس پی موٹر وے پولیس صابر بٹ صاحب نثار احمد قادری بانی جناح کلب اکرم مٹھو محمد فرحان یعقوب ملک شکیل اعوان اس میچ کو آرگنائز کیا۔ سلمان بٹ جنرل سیکٹری ڈی ایچ اے اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔