بائرن میونخ اور جرمنی کے سابق فٹ بالر گرڈملر انتقال کرگئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بائرن میونخ اور جرمنی کے سابق فٹ بالر گرڈملر انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 75برس تھی ۔ انہوں نے مغربی جرمنی کی طرف سے کھیلتے ہوئے 68میچز میں 62گول کئے تھے ۔ وہ اس جرمن ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 1974ء میں ہالینڈ کو شکست دے کر فٹ بال کا ورلڈ کپ جیتا تھا ۔