نوجوانوں کوکامیاب جوان پروگرام سے استفادہ کرنا چا ہئے،عثمان ڈار
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہاہے کہ نوجوانوں کوکامیاب جوان پروگرام سے بھرپوراستفادہ کرنا چا ہئے۔انہوں نے یہ بات ٹوئیٹرپرجاری ایک ویڈیو میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ حکومت نوجوانوں کومالی مدد کیلئے قرض اور ہنرمند بنانے کیلئے انہیں مکمل تربیت دے گی۔ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کے شاندار موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان ہنر حاصل کر کے ذاتی کاروبار شروع کریں ، ویڈیومیں کامیاب جوان سکل سکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت سے متعلق کشمیرکے ایک بے روزگار میاں بیوی کی کامیاب کاروبار کی کہانی کا احاطہ کیا گیاہے جس نے چند ماہ کے تربیتی کورس کے ذریعے پورا کاروبار شروع کیا۔ کوکنگ کے شوقین میاں بیوی نے ایک ساتھ نیوٹک کلاسز میں داخلہ لیا۔ میاں نے پہلی اور بیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔