• news

4فیصل آباد آرٹس کونسل میں  دنیا کے سب سے چھوٹے ہاتھ  سے لکھے قرآن پاک کی نمائش

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد آرٹس کونسل میں دنیا کے سب سے چھوٹے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کو خطاطی کی نمائش میں رکھا گیا۔ 1x1.5x1 سینٹی میٹر کی لمبائی میں لکھے ہوئے قرآن پاک کے 463 صفحات ہیں۔ جسے خطاط محمد قمر سلطان نے لکھاہے۔ ڈویژنل کمشنر ثاقب منان اور ایم پی اے فردوس رائے نے جشن آزادی کے حوالے سے قرآنی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرقومی و بین الاقوامی کیلی گرافرز محمد قمر سلطان، نثار احمد، گلزار بٹ،  محمد عارف، رانا غضنفر، ضمیر احمد، اسلم ڈوگر، سلامت علی اور اجمل بیگ کے قرآنی فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ جن میں چھوٹے قرآن پاک سمیت قرآنی نسخہ، پاکستان کے نقشے اور دیگر ممالک کے جھنڈوں پر ہاتھ سے لکھے گئے قرآنی نسخہ جات اور دیگر اسلامی فن پارے شامل تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے قرآنی خطاطی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطاطوں نے قرآن پاک سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک سینٹی میٹر پر ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کی زیارت کی اور اسے تیار کرنے والے خطاط کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن