احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج ہو گی
لاہور(اے پی پی)لاہور کی احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سماعت آج پیر کو ہوگی۔ عدالتی حکم پر احد چیمہ آج عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے اوراحد چیمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔عدالت میں اب تک 23 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔ نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے۔