ٹھٹھہ پولیس کو سلام، سب اسی طرح کام کریں تو جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی ہے:حلیم عاد ل شیخ
کراچی(آئی این پی ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں ٹھٹھہ پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، سب اسی طرح اپنا کام کریں اور موقع پہنچیں تو ایسے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ یقینی ہے- ٹھٹھہ واقعے سے متعلق اپنے وڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ 14 سالہ بچی کی لاش کو قبر سے نکال کر زیادتی کی گئی، ورثا کے رابطے پر میں متاثرہ خاندان کے پاس پہنچا، اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ایک جھونپڑی میں کیمپ لگایا اور سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا ملوث درندے کو ڈھونڈنے کے دوران مقابلہ ہوا اور وحشی درندہ مارا گیا، پولیس کے فوری کارروائی پر ٹھٹہ پولیس کہ سلام پیش کرتا ہوں۔