• news

لارڈ میئر کے لیے حماد اظہر کو امیدوار بنانے پر غور‘  وزیر بلدیات متحرک 

 لاہور(آئی این پی ) تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر کو لاہور کے لارڈ میئر کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر بلدیات میاں محمود الرشید متحرک ہیں اور انہوں نے ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔ وہ وفاقی وزیر حماد اظہر سے اس معاملے پر ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ لارڈ میئر کے لیے صوبائی وزیر اسلم اقبال اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے، پارٹی تنظیم اور حکومتی شخصیات مشاورت سے حتمی نام کی وزیراعظم سے منظوری لیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن